ETV Bharat / state

کشمیر: تمام کالجوں میں درس و تدریس کا عمل بحال - کالجوں میں درس وتدریس کا عمل بحال

وادی میں پرائمری و مڈل سطح تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلنے والے ہیں جبکہ جموں میں یکم فروری سے ہی کالج کھل گئے ہیں۔

کشمیر: تمام کالجوں میں درس وتدریس کا عمل بحال

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 2:37 PM IST

وادی کشمیر میں پیر کے روز تمام کالجوں میں قریب ایک برس بعد تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے بیچ درس و تدریس کا عمل باقاعدگی سے شروع ہوا۔

وادی میں سال گذشتہ کے ماہ مارچ میں ہی کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے تھے اور بعد میں تعلیم و تعلم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ حکام کے مطابق وادی میں پرائمری و مڈل سطح تک کے اسکول یکم مارچ سے کھلنے والے ہیں جبکہ جموں میں یکم فروری سے ہی کالج کھل گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سرینگر میں قائم مختلف کالجوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کالجوں میں صبح سے ہی طلبا کے جوق در جوق آنے کا سلسلہ جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا اور اساتذہ کے چہروں پر خوشیاں عیاں تھیں اور اساتذہ طلبا کا استقبال کر رہے تھے۔

اس دوران کالجوں کو سینیٹائز کیا گیا تھا اور دیگر تمام کورونا گائیڈ لائنز پر بھی من و عن عمل کیا جا رہا تھا۔

والدین کا ماننا ہے کہ وادی کشمیر میں پانچ اگست 2019 سے ہی تعلیمی ادارے بند ہیں، اگرچہ بیچ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہونے لگا تھا لیکن پھر کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوبارہ معطل ہو کر رہ گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گذشتہ دو برسوں کے دوران طلبا کو نا قابل تلافی تعلیمی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.