ETV Bharat / state

کشمیر: موسم خشک مگر شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کمی و بیشی کے ساتھ نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہورہا ہے جس کے باعث رات کے دوران لوگوں کا سردی سے ٹھٹھرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم دن کے اوقات میں لوگوں کو ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

کشمیر: موسم خشک مگر شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے
کشمیر: موسم خشک مگر شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 8:47 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:54 PM IST

بتادیں کہ وادی میں 20 روزہ چلہ خورد جمعہ سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہوا۔ چلہ خورد کا دور اقتدار جہاں چلہ کلان سے کم ہے وہیں اس کے دور حکومت میں سردیوں کا زور بھی قدرے کم ہی ہوتا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں ماہ رواں کی 6 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر برقرار و بحال ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔

وادی میں چلہ خورد کے دوسرے دن ہفتہ کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی اور لوگوں کو دوران دن پارکوں، دکان کے تھڑوں اور سڑک کے کناروں پر ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ چلہ خورد اگرچہ اپنے تیکھے تیور کبھی بھی دکھا سکتا ہے لیکن سردی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اب کمی ہی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے منفی درجہ حرارت سے قدرے بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی کے مشہور آفاق سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ور منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:

Cold Wave Tightens Grip Over Kashmir

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.