اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں یوم ارض 2022 کے موقع پر لدر فاریسٹ ڈویژن پہلگام کی جانب سے "آزادی کے امرت موہتسو" کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران پالی تھین اور دیگر پلاسٹک کے مواد کو جمع کرکے میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا گیا تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔ اس مہم میں گورنمنٹ پرائمری سکول لدرو کے دیگر اسٹاف اور طلبا نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ Cleanliness drive on the occasion of Earth Day 2022 in Pahalgam
مزید پڑھیں:
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فارسٹر عبدالرشید نے کہا کہ آبی ذخائر اور جنگلاتی رقبہ کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ لدر پہلگام کی شان کو برقرار رکھنے میں ان کا ساتھ دے تاکہ یہاں کے خوبصورت ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔