ETV Bharat / state

Cleaning Staff Protest گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں خاکروبوں کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج جنگلات منڈی کے خاکروبوں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا اور میڈیکل کالج انتظامیہ اور نجی کمیٹی کے خلاف نعرہ بازی کی

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں خاکروبوں کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 3:03 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں خاکروبوں کا احتجاجی مظاہرہ

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج جنگلات منڈی کے خاکروبوں نے مختلف مطالبات کو لے کر زبردست احتجاج کیا اور میڈیکل کالج انتظامیہ اور نجی کمیٹی کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہیں کئے جاتے ہیں تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

احتجاجیوں کے مطابق کئی سالوں سے میڈیکل کالج میں صفائی کا کام آسان طریقہ سے انجام دینے کے باوجود انکو اکثر تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایک نیجی کمیٹی سے منسلک ہیں ہسپتال میں کئی سالوں سے صفائی کا کام کر رہے ہیں ۔ لیکن کام کرنے کے باوجود انکو پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:President Muncipal Council Budgam 'الیکشن سے قبل میونسپل کونسل کی نئی حد بندی کی ضرورت'

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں انکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انکے بچوں کو فیس نہ ملے کی صورت میں سکولوں سے باہر نکالا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کئی بار نیجی کمیٹی کے عہدے داروں اور میڈیکل کالج انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی انکی تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی اہنونے لفٹننٹ گورنر انتظامیہ اور میڈیکل کالج اننت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکی تنخواہوں کو جلد از جلد واگزر نہیں کیا گیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.