ETV Bharat / state

Grenade attack in Srinagar سری نگر میں گرینیڈ حملہ، ایک شخص زخمی

سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے گرینڈ حملے میں بتیس سالہ اعجاز احمد نامی شہری زخمی ہوا ہے۔ یہ حملہ یوم جمہوریہ اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود انجام دیا گیا ہے۔

Grenade attack in Srinagar
سری نگر میں گرینیڈ حملہ، ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:12 PM IST

جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں گرینڈ حملے میں ایک عام شہری زخمی ہوگیا ہے، جس کو مقای ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے عیدگاہ میں گرینڈ حملے کیا جس میں بتیس سالہ اعجاز احمد نامی شہری زخمی ہوا ہے۔ زخمی شہری عیدگاہ کے سنگم علاقے کے رہنے والا ہے۔ پولیس نے کہا کہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا ہے تاکہ گرینڈ داغنے والے عسکریت پسند یا عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے شہر سرینگر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہے جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں کی تلاشی کی جارہی ہے۔ وہیں نجی گاڑیوں کی بھی تلاشیاں کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ شہر سرینگر میں گذشتہ کچھ مہینوں کے بعد یہ دوسرا گرینڈ حملہ ہوا ہے۔ شہر سرینگر میں امیرا کدل اور دیگر گنجان بازاروں میں اکثر گرینڈ حملے ہوتے تھے تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر میں سیکورٹی کی نگرانی میں اضافہ کیا ہے اور سخت ترین انتظامات کئے ہیں جس کی نتیجے میں ان حملوں میں کمی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق شہر سرینگر میں اب ایک مقامی فعال عسکریت پسند ہے جس کی وجہ سے شہر میں حملوں میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.