ETV Bharat / state

غریب غرباء لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی ناقابل برداشت - مہنگائی عروج پر

پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت غریب غرباء لوگوں کو ملنے والے آشیانے کے لئے بھی کمیشن دینی پڑ رہی ہے اور امیروں کے راشن کارڈ بی پی ایل اور غریبوں کے راشن کارڈ اے پی ایل میں کر دیے گئے ہیں۔

غریب غرباء لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی ناقابل برداشت

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 2:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سیول سوسائٹی منڈی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل منڈی کے متعدد علاقوں میں غریب غرباء لوگوں کو آنے والی مشکلات اور ان کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کو لیکر مرکزی سرکار و جموں و کشمیر سرکار سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

غریب غرباء لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی ناقابل برداشت

اس موقع پر سیول سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر غلام عباس نے کہا‌ کہ زمینی سطح پر غریبوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان بروزگار دربدر پھر رہے ہیں۔ اور اگر تحصیل منڈی کی بات کرے تو یہاں کے لوگوں کی ایک دہرینہ مانگ تھی کہ منڈی میں ڈگری کالج دیا جائے کالج تو ملا لیکن ابھی تک کالج بنانے کے لئے کوئی جگہ نہیں مل سکی منڈی بائی پاس پل کئی عرصہ تشنہ تکمیل ہے اس کا کام بھی جوں کا توں ہے۔

ان کے علاوہ سیول سوسائٹی کے آرگنائزر عبدالاحد بھٹ نے سیول سوسائٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں مہنگائی عروج پر ہے اور غریب و مزدور طبقہ کے لوگ نہایت ہی پریشانی کے عالم میں اپنے دن گزار رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت غریب غرباء لوگوں کو ملنے والے آشیانے کے لئے بھی کمیشن دینی پڑ رہی ہے اور امیروں کے راشن کارڈ بی پی ایل اور غریبوں کے راشن کارڈ اے پی ایل میں کر دیے گئے ہیں۔

دیکھا جائے تو ہر لہاز سے غریبوں کو ہی پریشان کیا جارہا ہے۔ اس دوران سیول سوسیٹی کے ایک ممبر اکرم لون نے مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد آج تک غریب غرباء لوگوں کو آٹے کی طرح چکی میں پیسا جا رہا ہے۔

سڑکوں کی خستہ حالت، اسکول کی عمارتوں کی خستہ حالت، مزدور پیشہ لوگ پریشان، بجلی کے بلوں میں اضافہ، مہنگائی عروج پر، رشوت عروج پر، آخرکار کیا ترقی ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 و 35A کی منسوخی کے بعد ہر طرف عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سیول سوسائٹی کے نائب صدر اکبر علی انصاری نے کہا‌ کہ تحصیل منڈی کی عوام نے ہر وقت انتظامیہ کا ساتھ دیا‌ ہے۔ان کا بار بار امتحان نہ لیا جائے تحصیل منڈی کی عوام اپنے حق کے لئے لڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منڈی کے لوگوں کے مطالبات اگر پورے نہیں ہوئے تو سیول سوسائٹی ضلع سطح پر جگہ جگہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی جس کی ذمہ‌دار مرکزی سرکار و جموں‌ و کشمیر کی انتظامیہ ہو گی۔

میٹنگ کے دوران محمد اکرم لون، ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی، اکبر علی انصاری، عبدالحد بھٹ، حاجی محمد شفحی کے علاوہ منڈی کے کئی معززین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.