بارہمولہ: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع رام پورہ اور راج پورہ کا آج چیف ہارٹیکلچر افسر ظہور احمد نے دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد اس علاقے میں کل شام کو ہونے والی شدید ژالہ باری سے سیب کے باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینا تھا۔
اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے چیف ہارٹیکاچر افسر بارہمولہ ظہور نے بتایا کہ گذشتہ روز ہوئی زالہ باری سے اس علاقے کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کم سے کم 70 فیصد نقصان ہوا ہے۔ Chief horticulture visits hailstorm areas
انہوں نے بتایا کہ فصلوں کے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے آج ہم نے رام پورہ اور راج پورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ باغات کے نقصان کا تخمینہ لگا کر سرکار کو پیش کریں گے تاکہ ان کو سرکار کی طرف سے جلد از جلد معاوضہ مل سکے۔
مزید پڑھیں:
اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم کافی غریب لوگ ہیں اور ہمارے پاس ان باغات کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہم سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہماری فصل کے نقصان کا معاوضہ دے تاکہ ہم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔