چیف ایگریکلچر آفیسر بارہمولہ محمد یوسف شاہ نے اڑی سب ڈویژن کے زون نوشہرہ اور واریکھا علاقے کا آج دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کسانوں کے ساتھ مختلف منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس سال سب ڈویژن میں میٹھی مکئی اور غیر ملکی سبزیوں کے شروع کئے گئے منصوبے پر بات کرتے ہوئے 'سی اے او' نے کہا کہ 'یہ تمام منصوبے باغبانی کے متبادل ہیں۔' آگاہی کیمپ میں شہد کی مکھیوں کی پرورش اور مشروم کی کاشت کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران گاؤں کے کسانوں نے ایگریکلچر آفیسر سے گفتگو کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران زراعت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ 'محکمہ زراعت نے کوڈ 19 کے دوران ان کے گھر تک بیج تقسیم کیے ہیں، وہیں کاشتکاروں نے دور دراز علاقوں سے آنے والے فارم مشینری اور بیجوں پر 100 فیصد سبسڈی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی پائیداری کے لئے آمدنی کا دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
اس موقع سے چیف ایگریکلچر آفیسر دلجیت گانا ، ایس ایم ایس یو آر جسپال گانا ، ایس ڈی اے او یو آر آئی ظہورالحق ، اے ای او نوشہرہ ، واریکھا طاہر محمود ، کے علاوہ دونوں زون کے اے ای اے ایس بھی موجود تھے۔