کشتواڑ:جموں کشمیر کے کشتواڑ میں زعفران کے پھولوں کی بوائی کا سیزن ہے اور لوگ زعفران اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔لیکن رواں اس کی پیدوار میں کمی آنے کے سبب کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہیں مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔Chief Agriculture Officer Exclusively Talk To ETV Bharat
دوسری طرف کشتواڑ کے پوچھال میں موجود زعفرانی زمین ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو بھی سیاح اس وقت کشتواڑ ،پاڈر ، سنتھن میدان ، چنگام ، میں موجود ہیں وہ ضرور زعفران کے پھول دیکھنے کے لئے کھیتوں کا رخ کررہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ انھیں زعفران کے کھیتوں اور پھولوں کو دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوتا ہے۔ اس سال زعفران کی فصل بہت کم ہورہی ہے ۔ حالانکہ زعفران کی پیداور کی کمی کو لیکر محکمہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Chinar abode Gaang in South Kashmir چنار درختوں کے لیے مشہور گانگ علاقہ عدم توجہی کا شکار
اس حوالے سے اکشتواڑ کے چیف ایگرکلچر امجد حسین ملک نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔آنے والے دنوں میں اس میں بہتری کی گنجائش ہے ۔Chief Agriculture Officer Exclusively Talk To ETV Bharat