ETV Bharat / state

کشمیر میں سخت سردی کی درمیان چلئی کلاں کا آغاز

کشمیر میں چلئی کلاں شروع ہو گیا ہے۔ یہ موسم سرما کے سخت ترین 40 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جب کہ وادی بھر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا۔ چلئی کلاں فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب "شدید سردی" ہے۔

کشمیر میں سخت سردی کی درمیان چلئی کلاں کا آغاز
کشمیر میں سخت سردی کی درمیان چلئی کلاں کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 10:41 AM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر سمیت تمام اضلاع میں چلئی کلاں 21 دسمبر کو شروع ہوتی ہے۔آئندہ سال 31 جنوری کو ختم ہوتی ہے۔ اس کے بعد 20 دن کی چلئی خورد (درمیانِ سردی) ہے جو 31 جنوری سے 19 فروری کے درمیان ہوتی ہے اور 10 دن کی چلئی بچھا (کم سردی) جو 20 فروری سے 2 مارچ تک ہوتی ہے۔

سردیوں کی سخت ترین مدت کے آغاز کے ساتھ ہی وادی بھر کے تقریباً تمام اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہا اور جموں و کشمیر کا گرمائی راجدھانی سرینگر منفی 4.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔تاہم، شوپیاں کشمیر کا سب سے سرد مقام تھا جہاں پارہ منفی 6.4 ڈگری سیلسیس رہا، پہلگام میں پارہ منفی 5.8 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

قاضی گنڈ میں پارہ منفی 4.0 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ کپواڑہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 4.0 ڈگری سیلسیس اور منفی 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہ ملہ میں شبنا درج حرارت منفی 5.0 جبکہ بنڈی پورا میں منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بڑھیروہ میں سب سے کم 2.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.4 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 8.0 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 6.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد رام بن میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجہ حرارت 3.7 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔

وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لہہ میں منفی 11.9 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.4 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 11.9 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔شدید سردی کے درمیان، ماہر موسمیات نے 28 دسمبر تک موسم تقریباً خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔دریں اثنا، 22 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 23 دسمبر کو عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ الگ تھلگ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سردیوں کا زور جاری

مزید برآں، 24 سے 28 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، ماہرین موسمیات نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 28 دسمبر تک کوئی اہم موسمی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔ مزید یہ کہ جموں و کشمیر میں عام طور پر يوکم اکتوبر 2023 سے 20 دسمبر 2023 تک زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس عرصے کے دوران کئی علاقوں میں معمول کی بارش ہوئی ہے جس میں سرینگر، اننت ناگ، بڈگام، بارہمولہ، گاندربل، کولگام اور پلوامہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.