اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تاریخی قصبہ اونتی پورہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کی مختلف ترقیاتی منصوبوں کام جاری ہے یہ دعویٰ میونسپل کمیٹی کی چئیرسپرسن شمیمہ رینہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں اس قصبہ کی صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کیے جائے جا رہے ہیں وہیں کمیٹی کے حد اختیار میں آنے والے ایریا میں لایٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑ ے جبکہ اونتی پورہ میں ایک خوبصورت کلاک ٹاور تیار ہو گیا ہے
شمیمہ رینہ نے مزید بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی کو جانے والی سڑک کی تجدید ومرمت کی گئی ہے جبکہ یہاں موجود آثار، قدیمہ کے کھنڈرات کی تزین آرایش کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے جا، رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اسکی طرف راغب کیا جائے۔زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اس علاقے کی جانب متوجہ کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Load Shedding in Tral ترال میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
شمیمہ رینہ نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس میں اونتی پورہ کمیٹی بہت اچھا کام کرتی ہے۔انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی قصبہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اونتی پورہ راجا اونتی ورمن کے دور میں کشمیر کی راجدھانی رہا ہے۔