پلوامہ:ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ جو کہ ہیلتھ کمیٹی پلوامہ کے چیئرمین ہیں نے آج پلوامہ ضلع ہسپتال پلوامہ کا دورہ کیا۔چیئرمین نے ضلع پلوامہ ہسپتال کی طبی و انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔جبکہ اس موقع پر انہوں نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس میٹنگ میں سی ایم او پلوامہ ڈاکٹر حسینہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پلوامہ ڈاکٹر عبدالغنی ڈار نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں ضلع کے طبی صورتحال کے متعلق جانکاری حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور مقامی باشندوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ طبی نظام کو بہتر بنانے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں طبعی نگہداشت کی سہولیات کا بھی جاٸزہ لیا ہےجبکہ ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے بھی انہوں نے طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Rally In Ganderbal گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال میں مریضوں کی کافی زیادہ بھیڑ رہتی ہے لیکن یہاں موجود ڈاکٹرز تندہی سے کام کرتے ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کسی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ہسپتال کو تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں انفراسٹریکچر کے لحاظ سےکچھ خامیاں بھی ہیں تاہم وہ ان خامیوں کو دور کرنے کے لئے انتظامیہ سے بات کریں گے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدل غنی نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبر نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور وہ مطمعن نظر آئے۔