ETV Bharat / state

ایل جی نے شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:09 PM IST

گریش چندر مرمو، لیفٹیننٹ گورنر (چیئرمین، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ) نے شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ

اگرچہ یاترا کے بارے میں حتمی فیصلہ وقت و حالات کا مجموعی جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا ، لیکن انہوں نے صحت، انفراسٹرکچر، راشن / ایل پی جی سپلائی، بجلی، پینے کے پانی، سکیورٹی انتظامات، ٹیلی مواصلات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ سمیت تمام بنیادی تیاریوں کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ای ایس بی کے سی ای او شری بپل پاٹھک نے بریفنگ دی کہ غار میں کیمپ پہلے ہی قائم ہے اور برف کی صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

بیس کیمپ بالٹال اور نیلگرا ہیلی پیڈ اگلے ہفتے کے اندر تیار ہونے کا امکان ہے۔ سی ای او نے مزید بتایا کہ ایس اے ایس بی دوردشن کے ساتھ صبح و شام آرتی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کا انتظام کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر شری بصیر احمد خان نے مختلف محکموں کے انتظامات کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

انہوں نے بتایا کہ بالٹال ٹریک پر 80 فیصد کام ہوچکا ہے۔ سات میں سے پانچ پلوں کا آغاز کیا گیا ہے ، پولیس کے ذریعہ سروس فراہم کرنے والوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لوئر غار پر ایک نیا ہیلی پیڈ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر نے 30 جون 2020 تک اسے تیار رکھنے کی ہدایات دی۔

شری بصیر خان نے اجلاس میں مزید بتایا کہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے مطلوبہ انتظامات جاری ہیں اور کچھ دن کے اندر زمینی سطح کے عملہ کو متحرک کردیا جائے گا۔

مسٹر بی وی آر چیف سکریٹری سبرمنیم نے مزید کہا وہ یاترا کے لئے درکار تمام سہولیات ، انتظامات کو یقینی بنائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید ہدایت دی کہ صبح اور شام پوجا / آرتی کے ساتھ تمام رسومات 5 جولائی سے 3 اگست ہوں گی۔ انہوں نے تمام افسران سے گزارش کی کہ وہ یاترا کے انتظامات کو تیار کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوششیں کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.