اس بیداری کیمپ کا افتتاع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نےکیا۔
تقریب میں ضلح بھر سے سرپنچ اور پنچوں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔
اس موقعے پر شرکا کو جزام کے مرض کے مطلق جانکاری دی گئی۔
تقریب کے دوران سی ایم او ڈاکٹر تجمل کا کہنا تھا کہ جزام کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ضلع اسپتال میں مفت تشخیص اور ادویات بھی مفت میں دی جا رہی ہیں۔ اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔