وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں تعینات مسلح فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو صوبہ جموں کے سرحدی علاقوں میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کئے گئے چھ پلوں کا نئی دہلی سے الیکٹرانک افتتاح کرنے کے دوران کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، رکن پارلیمان جگل کشور شرما، چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناروانے، سکریٹری دفاع اجے کمار، بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ بھی تھے۔
وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں میں تعمیر کئے گئے ان پلوں کا افتتاح اس وقت کیا ہے جب حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
انہوں نے کہا: 'ہماری حکومت جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ جموں و کشمیر اور آرمڈ فورسز کے لوگوں کے لئے کئی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں جن کا مقررہ وقت پر اعلان کیا جائے گا'۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں میں ایک ہزار کلو میٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جو عنقریب مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود بھی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کو وسائل دستیاب رکھنے میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی اور اس کے ساتھ وابستہ انجینئروں اور دوسرے لوگوں کی بہبودی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔
بی آر او کو ریکارڈ وقت میں پلوں کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے موصوف وزیر نے کہا: 'سڑکیں اور پل ایک قوم کی زندگی ہوتے ہیں اور ان کی سماجی و اقتصادی تعمیر و ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں'۔
بتادیں کہ 43 کروڑ روپے لاگت والے ان چھ پلوں میں سے چار پل اکھنور میں اکھنور - پالن والا روڈ پر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ دو پل ضلع کٹھوعہ میں تارنہ نالے پر تعمیر کئے گئے ہیں۔
'مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے' - حقیقی کنٹرول لائن