ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت ہمارے عزم کو توڑنے میں ناکام' - jammu kahsmir latest

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سلسلہ وار ٹویٹ میں مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 12:19 PM IST

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا کہ 'پی اے جی ڈی کی وجہ سے دہلی کی ٹانگیں لڑ کھڑا رہی ہیں اور ظاہر ہے کہ آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔پی ڈی پی کے بہت سے رہنما پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ سختیوں میں مزید اضافہ ہوگا لیکن یہ ہمارے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔'

'پی اے جی ڈی کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر بد گمانیاں پھیلائی جارہی ہیں کیونکہ عوام نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بھاری اکثریت سے ہمیں ووٹ دیا۔ اس سے قطع نظر کہ کس نے کتنی نشستوں پر چناؤ لڑا، بی جے پی اور ان کے ہمنوائیوں کو جمہوری اداروں پر قابض ہونے سے دور رکھنے کا ہمارا مقصد پورا ہوا۔'

انہوں نے آخری ٹویٹ میں کہا کہ 'پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) سے متعلق غیر ضرور قیاس آرائیوں کے بیچ، میں کچھ چیزوں کو واضح کرنا چاہتی ہوں۔ اس عظیم اتحاد کا مقصد چھوٹے انتخابی فائدے نہیں بلکہ یہ اتحاد ایک بڑے مقصد کے لیے محو جدوجہد ہے یعنی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.