ETV Bharat / state

شاہ پور اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری

آر پار بِلا جواز گولہ باری اور شیلنگ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ 'کراس فائرنگ کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقوں میں بھی گر گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔'

ceasefire violation by Pakistan in shahpur and qasba sector
شاہ پور اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 7:05 PM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ میں پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ کے شاہ پور اور قصبہ سیکٹروں میں بلا جواز گولہ با ری کی جس کے نتیجہ میں سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ادھر فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج بھی پاکستانی گولہ باری کا بھرپور جو اب دے رہی ہے۔

آر پار بِلا جواز گولہ باری اور شیلنگ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'کراس فائرنگ کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقوں میں بھی گر گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔'

فوجی ذرائع نے بتایا کہ 'پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔'

آخری اطلاع ملنے تک دونوں جانب سے شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.