ETV Bharat / state

سی ڈی ہسپتال سے مزید 2مریضوں کے ٹسٹ منفی

سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر مزید دو مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ اس ہسپتال میں ابھی 22 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:20 PM IST

سی ڈی ہسپتال سے مزید 2مریضوں کے ٹسٹ آئے منفی

اس دوران ہسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں داخل سینئر پولیس افسر کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

گزشتہ پندرہ روز سے ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثر ایک بیمار کا تیسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

اس صورت میں جونہی مریض مزید صحت یاب ہوجائے گا تو اس کو ہسپتال سے رخصت کیا جائے گا۔

ہسپتال میں چھاتی کے معالج ڈاکٹر نوید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مریض چھانہ پورہ کا رہائش پذیر ہے اور یہ کہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ڈاکٹر نوید نے مریض کا نام لیے بغیربتایا کہ علاج و معالجہ جاری رکھتے ہوئے ابھی تک اس مریض کے یکے بعد تین ٹیسٹ کئے گئے ہیں تاہم وہ سبھی منفی ہیں جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ مریض روبہ صحت ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل بازیابی کے بعد مریض کو ہسپتال سے رخصت کیا جائے گا۔ڈاکٹر نوید شاہ نے مزید کہا کہ ہسپتال میں 22 کورونا وائرس مریض داخل ہیں جن میں سے 2کا منفی تجربہ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ انہیں فارغ کردیا جائے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس سے متاثر دو مریض روبہ صحت ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.