ETV Bharat / state

بارہمولہ میں سرچ آپریشن شروع

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:01 AM IST

ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بارہمولہ میں سرچ آپریشن شروع
بارہمولہ میں سرچ آپریشن شروع

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے وار پورہ گاؤں میں علی الصبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے وار پورہ گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.