ETV Bharat / state

ترال: دو دیہات میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:13 AM IST

جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

جہاں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع دو دیہات لرگام اور امیرآباد میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دونوں دیہاتوں کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جموں کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے شروع ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک گروپ، جو گاڑی میں سوار تھا نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کی شناخت کلدیپ راج ولد سبھاش چندر عمر 32 برس ہو گئی ہے۔

زخمی اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے تھا، جو کشمیر کی جانب جا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.