جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ٹنگپاوا ساگم میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
اطلاعات کے مطبق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ٹنگپاوا ساگم علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں فوج کی 19آرآر اور دیگر سکیورٹی فورسز مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ اس دوران گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔