ETV Bharat / state

بڈگام کے بیروہ علاقے میں فوج کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مہم

فوج کو مصدقہ ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کی بنا پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بڈگام کے بیروہ علاقے میں فوج کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مم

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:39 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ شام دیر گئے تحصیل بیروہ کے رٹھسن اور درگر گاؤں کو فوج نے محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔

بڈگام پولیس کے ساتھ 53 آر آر ،ایس او جی اور 2 آر آر نے مشترکہ طور پر رٹھسن اور درگر گاؤں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔

فوج کو مصدقہ ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ اس علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کی بنا پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فوج نے مذکورہ گاؤں سے نکلنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کی بڑی تعداد کی نفری کو یہاں تعینات کیا گیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ شام کے بعد ہی فوج کی موجودگی دیکھ کر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ اور تلاشی کارروائی جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.