جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے گلشن پور علاقے اور ضلع کولگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے جنوبی کشمیر کے مختلف دیہات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے سرچ آپریشن عمل میں لائے گیے ہیں۔