جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے ہایینہ گاؤں میں آج صبح سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی جو اب اختتام پذیر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ترال کے ہایینہ نامی گاؤں کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں لانے کی اطلاع نہیں ہے۔