اس بیداری کیمپ میں بڑھی تعداد میی صنعت سے جڑے افراد نے حصہ لیا۔
اس کیمپ میں آئے ہوئے کاریگروں نے محکمہ پر الزام عائد کیا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے کئی اسکیموں کو عمل میں لایا گیا ہےتاہم اس کا فائدہ یہاں کی عوام کو حاصل نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری بھی نہیں ہوتی ہے بلکہ محکمے کی اسکیموں کا فائدہ چند اثر و رسوخ والے افراد کو ہی ملتا ہے جبکہ عام لوگوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔
اس تقریب میں ایس ڈی ایم کوکرناگ مہمان خصوصی اور بھی موجود تھے۔
ایس ڈی ایم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے اور اس صنعت مزید مستحکم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔