وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد یہ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کا نفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی پیکیج دین دیال انتودیا اسکیم - نیشنل رورل لیولی ہڈ مشن کے تحت دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس پیکیج سے 10 لاکھ 58 ہزار کنبے مستفید ہوں گے۔ پیکیج کی مدت پانچ سال ہوگی۔