کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ایک قصبے میں گزشتہ روز منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو چوروں نے کم از کم پانچ دکانوں کو لوٹ لی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دکانداروں نے چوری کی واردات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتار کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے یکے بعد دیگر پانچ دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دی۔ لاکھوں روپے کے سامان کی چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے مین بازار کولگام میں کم از کم پانچ دکانوں کو لوٹ لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوروں کا گروہ لاکھوں مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مقامی تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی ہے۔ دکانداروں نے چوری کی واردات میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Posing as IPS Officer دھوکہ دہی کے الزام میں جعلی آئی پی ایس افسر گرفتار
دریں اثناء دکانداروں نے شہر بھر میں چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حال ہی میں اسی علاقے سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ اور ایس ایس پی کولگام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ مجرموں کو گرفتار کرکے سلاخوں میں ڈالیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ اس طرح کی واردات اس سے پہلے بھی پیش آچکی ہے۔