ETV Bharat / state

عام بجٹ سے قبل ٹریڈ یونین لیڈر سے ای ٹی وی بھارت کی ملاقات

وادی کشمیر کی معشیت اس وقت نازک موڑ سے گزر رہی ہے اور اس کو پٹری پر لانے کے لیے کاغذی گھوڑے دوڑانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عملی طور سے اور زمینی سطح پر ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 5:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST

عام بجٹ پیش ہونے سے قبل ٹریڈ یونین لیڈر سے ای ٹی وی بھارت کی ملاقات

ان باتوں کا اظہار بٹہ مالو ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

ابرار احمد خان نے کہا کہ' رواں ماہ یکم فروری کو پیش ہونے والے عام بجٹ میں وادی کشمیر کی متاثر ہوچکی معیشت کے لیے تاجر پیشہ افراد کے لیے خاص پیکج ہونا چاہیے تاکہ چھوٹے سے لے کر بڑا تاجر بھی اپنا کاروبار پھر سے بہتر ڈھنگ سے شروع کر پائے ۔'

ایک سوال کے جواب میں ایسو سی ایشن کے صدر نے کہا کہ ' اگرچہ پچھلے برس کے بجٹ میں بھی تاجر برادری اور جموں و کشمیر کی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کئی اعلانات کئے گئے لیکن عملی طور اس پر ابھی تک اس پر خاطر خواہ عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا گزشتہ 5 ماہ سے جس غیر یقینی صورتحال سے تجارت پیشہ افراد گزر رہے وہ کافی تکلیف دہ ہے جس کے لیے مرکزی حکومت کو اپنے سالانہ بجٹ میں خاص خیال رکھنا چاہیے۔

نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں ابرار احمد خان نے کہا کہ ' گزشتہ پانچ ماہ سے تاجر بینک کے قرضہ جات کی اپنی ماہانہ قسط ادا نہیں کر پائے ہیں وہیں بینک بھی آج کی تاریخ میں تجارت پیشہ افراد کو قرض دینے کے لیے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ رہے ہیں جس پر بھی مرکز کو عام بجٹ میں خاص خیال رکھتے ہوئے رعایت دینی چاہیے تاکہ وادی کشمیر کی تجارت کو گزشتہ سال 5 اگست سے پہلے کی ہیئت پر کم ازکم بحال کیا جاسکے۔'

ٹریڈ لیڈر نے کہا کہ اس بجٹ سے اگرچہ انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں بند تمام تاجر لیڈران کو رہا کیا جانا چاہیے۔

Intro:Body:

budget 2020: interview of president of trade body batmaloo srinagar

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.