بڈگام: محرم الحرام کی 25 تاریخ کو چوتھے امام زین العابدین کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔ حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت 25 محرم کو مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔ Martyrdom Anniversary Of Hazrat Imam Zainul Abideen
اس موقع پر بڈگام کے مختلف علاقوں میں جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بڈگام میں بھی ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں سوگواروں نے امام زین العابدین اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:
شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عزاداروں نے مرثیہ خوانی کی اور شبیہ تابوت برآمد کیا۔ اس دوران عزاداروں نے تابوت کی زیارت کی اور امام کو پرسہ دیا۔ بعد ازاں جلوس امام بارگاہ و ترونی بڈگام میں ختم ہوا، جلوس کا اہتمام شیعہ انجمن جموں و کشمیر کے بینر تلے کیا گیا تھا۔