بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام پولیس کی جانب سے (پولیس یوم شہداء) کے موقعے پر ہمہامہ میں کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جو 31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گا۔ اس چیمپئن شپ میں 4 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں گرین فالکنز (سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ ہمہامہ، پیلا (نائٹ اینگل)، بلیو (ہاکس) اور سرخ (رابنز) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں اس سے قبل میں کھو کھو چیمپئن شپ کا فائنل میچ گرین فالکنز (سالسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ ہمہامہ بڈگام) اور ریڈ (رابنز) کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گرین فالکنز (سالسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ ہمہامہ) نے 7 پوائنٹس سے شاندار جیت حاصل کر لی۔ ایل او ڈی پی ایل (LO DPL) بڈگام غلام محمد نے فاتح ٹیم اور رنرز اپ ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ کھیل کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ریفریشمنٹ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ کھیل زندگی کا لازمی حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ مجموعی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو نوجوانوں کی توانائی کو منفی قوتوں سے دور رکھنے کے لیے کافی اہم ہے۔