ETV Bharat / state

Budgam Police Organizes Awareness Programme بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

بڈگام ضلع میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں ضلع پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 2:28 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کی لت کی روک تھام کے بارے میں بیداری فراہم کرنے کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل میں منشیات کی لت سے بچاؤ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو جسمانی و ذہنی صحت کو ٹھیک رکھنے کے لیے ذمہ دار بننے کی ترغیب دینا تھا۔ اس پروگرام کا آغاز جی ڈی سی بڈگام کی پرنسپل ڈاکٹر مداثر افشان کی تعارفی تقریر سے ہوا۔ اس تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منشیات کی لت سے بچاؤ اور ایک تندرست ذہن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز سہاف 'ماہر نفسیات گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر' اور انشاء حسن 'انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر ڈی پی ایل بڈگام نے لیکچرز دے کر شرکاء کو سمجھایا۔ ڈاکٹر اعجاز نے دماغی صحت اور اس کی بیماری کے بارے میں اس کے مختلف پہلوؤں پر بھر پور روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان کی جلد شناخت کے طریقے کار، تناؤ سے نمٹنے کے مثبت حربوں اور دستیاب علاج پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: Financial Literacy Camp in Budgam بڈگام میں مالی خواندگی بیداری کیمپ کا انعقاد

انشاء حسن نے منشیات کی لت سے بچاؤ اور اس کا تدارک کے اقدامات اور اس بدعت کو روکنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص اساتذہ اور معلمین کے کردار پر لیکچر دیا اور اس کے تمام گوشوں پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.