ETV Bharat / state

بڈگام میں نقلی سونے کے بسکٹ کے ساتھ تین افراد گرفتار

ضلع بڈگام میں واقع خان صاحب تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے سونے کی نقلی بسکٹوں سے بھرا بیگ برآمد کیا۔ Budgam Police Arrest Three Person

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 1:04 PM IST

بڈگام پولیس نے نقلی سونے کے بسکٹ کے ساتھ 3 افراد کو کیا گرفتار

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع خان صاحب تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے سونے کی نقلی بسکٹوں سے بھرا بیگ برآمد کیا۔ بڈگام پولیس کو نقلی سونے کے بسکٹوں کا غیر قانونی کاروبار کی اطلاع کے ملنے پر فورا کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم نے گوگجہ پتھری کراسنگ کے قریب ایک مشتبہ گاڈی کو روکا، جس کا رجسٹریشن نمبر JK04F/5047 ہے۔ اس گاڑی میں 03 افراد سوار تھے جن کی شناخت فیاض احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن مالوہ کنزر، فاروق احمد ڈار ولد ولد غلام محمد ڈار ساکن آریزال (خانصاحب) اور شبیر احمد ڈار ولد جلال الدین ڈار ساکن آریزال (خانصاحب) کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این آڈی ٹی سرینگر میں قبل از وقت سرمائی چھٹیوں کا اعلان

ان افراد کی ذاتی تلاشی کے بعد جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی پولیس کو 239 سونے نما بسکٹ برآمد ہوئے جن کے جعلی ہونے کا شبہ تھا۔ جب موقعے پر ملزمان سے متعلقہ اشیاء (سونے نما بسکٹ) کے بارے پوچھ گچھ کئی گئی تو وہ اس کی تصدیق نہ کر سکے جس کے بعد انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.