ETV Bharat / state

Budgam Police معدنیات کی غیرقانونی کھدائی اور اسمگلنگ کے الزام میں متعدد افراد گرفتار - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے خصوصی کارروائی کے دوران معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا اور گاڑیاں ضبط کیں۔علاقے میں پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔

معدنیات کی غیرقانونی کھدائی اور اسمگلنگ کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 10:44 AM IST

بڈگام :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیبگ میں پولیس کی ٹیم نے سوئیبگ چوک میں ناکہ چیکنگ و گشتی مہم کے دوران معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اسمگلنگ کے الزام میں چھ افراد کو گرفتا کر لیا۔ کارروائی میں پانچ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ان ضبط شدہ ٹپر گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات اس طرح بتائے ہیں JK01P-8145, JK04B-0876, JK02AC-6616, JK02AC-6616, JK09J58-E-9, JK048-E۔ وہی پولیس نے گرفتار شدہ 05 ڈرائیوروں اور 01 کنڈکٹر کی شناخت مندرجہ ذیل بتائی ہیں۔

گرفتار ہونے والوں کی شناخت یونس احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن نصر اللہ پورہ بڈگام، مہراج احمد بیگ ولد غلام محی الدین بیگ ساکن قادی پورہ بڈگام اور کنڈکٹر مظفر احمد میر ولد علی محمد میر ساکن نصر اللہ پورہ بڈگام، شاہد رحمان بھٹ ولد عبدالرحمن بھٹ ساکن حاکرمولہ بڈگام، وسیم احمد گنائی ولد محمد اسماعیل گنائی ساکن چٹہ بگ بڈگام، اشفاق احمد ملک ولد غلام نبی ملک ساکن سوئیبگ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 184/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Major Infiltration Bid Foiled نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا احد کیا ہے۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں ہونے والے کسی بھی قسم کے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے نزدیکی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر کو جڑ سے نیست و نابود کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.