ETV Bharat / state

Budgam Police بڈگام میں مٹی سے لدے چار ٹرک ضبط - پولیس نے غیرقانونی کان کنی

ضلع بڈگام میں پولیس نے غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل ؤ حمل میں ملوث کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے بیروہ علاقے سے چار ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

بڈگام میں مٹی سے لدے چار ٹرک ضبط
بڈگام میں مٹی سے لدے چار ٹرک ضبط
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 5:38 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل ؤ حمل میں ملوث کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے بیروہ علاقے سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے چار ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ۔ پولیس نے ان چاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس اسٹیشن بیروہ نے اپنے زیر علاقے کے ایک گائوں چارنگام میں گشت اور ناکہ چیکنگ کے دوران 04 ٹپروں کو روکا جن کے رجسٹریشن نمبرات اسطرح سے تھےJK01M-4612, JK14B-3983, JK04A-8941 اور JK04B-1 یہ سارے ٹپر غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی اور ریت سے بھری ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ٹپروں کو موقع پر ہی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت سہیل عباس راتھر ولد غلام محمد راتھر، یاور عباس راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن پالر بڈگام اور شبیر احمد راتھر ولد علی محمد میر ساکن لارکی پورہ بڈگام اور آصف احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن بدینہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 73/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest In Larnoo Kokernag اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ میں احتجاج

واضح رہے کہ بڈگام پولیس ضلع بھر میں مسلسل غیرقانونی طور پر کان کنی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتی ہے اور شب ؤ روز بڑی تعداد میں ڈمپر، جی سی بی مشین، ٹپر گاڑیاں، ٹریکٹر وغیرہ کو ضبط کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جو افراد اس غیرقانونی مائنگ مافیہ میں ملوث پائے جاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.