ETV Bharat / state

بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک

عبدالحمید نجار نامی بی جے پی کارکن کو گزشتہ روز زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا۔

بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک
بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:20 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے بی جے پی کے ایک کارکن پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک
بڈگام: زخمی بی جے پی کارکن ہلاک

پولیس کے مطابق بڈگام کے اوم پورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالحمید نجار نامی شخص پر حملہ کیا تھا اور ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

انہون نے کہا عبدالحمید نجار کو زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں

بڈگام: بی جے پی کارکن حملے میں زخمی

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ بی جے پی کارکن گزشتہ روز صبح گھر کے نزدیک واقع ریلوے اسٹیشن میں چہل قدمی کر رہے تھے جس دوران اس پر یہ حملہ کیا گیا۔ 38 سالہ عبدالحمید نجار کے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس حملے کے فوری بعد بڈگام پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی لیکن مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد پر حملہ کیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.