ETV Bharat / state

بی ایس ایف جوان نے کی خودکشی - سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

بی ایس ایف جوان نے خودکشی کر لی
بی ایس ایف جوان نے خودکشی کر لی
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 11:43 AM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی ایس ایف کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ضلع کپواڑہ کے برنواری علاقے میں تعینات بی ایس ایف کی 169 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کندن رام کمار نے آج اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.