شری گنگا نگر: پاکستان مسلسل بھارتی سرحد پر دراندازی کی کوشش کرتا رہتا ہے، لیکن بی ایس ایف کی چوکسی کی وجہ سے اس کے منصوبے ناکام ہوجا تے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ ہفتہ کی دوپہر کو سامنے آیا۔ ایک پاکستانی درانداز نے بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے کمر سے نیچے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ Pak Civilian Injured in BSF Firing
جانکاری کے مطابق یہ پاکستانی درانداز سریکرن پور میں ہند پاک سرحد سے بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے للکارا، لیکن یہ شخص باز نہیں آیا۔ ایسے میں بی ایس ایف کے جوانوں نے اس کی کمر سے نیچے گولی چلائی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ اس کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ BSF Fired on Pakistan Civilian on Indo Pak Border
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق اس پاکستانی شہری کے پاس سے ایک اردو شناختی کارڈ ملا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کا نام صفدر حسین ہے اور وہ بہاول نگر کا رہائشی ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں کو پوچھ گچھ میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستانی رینجرز سے بات کی اور اسے واپس پاکستان کے حوالے کر دیا۔ Pak Civilian injured in BSF Firing