ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پر برطانوی لیبر پارٹی کی تجویز مسترد

بھارت نے جموں و کشمیر سے متعلق برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کی تجویز کو سرے سے خارج کردیا۔

برطانیہ کی لیبرپارٹی کی تجویز مسترد
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 11:24 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:45 AM IST

بھارت نے کہا کہ اس مسئلے پر لیبرپارٹی یا اس کی قیادت کے ساتھ کوئی بات چیت کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
وزیراعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر آئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سالانہ اجلاس میں جموں و کشمیر سے متعلق ہونے والی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ لیبر پارٹی نے اس مسئلے پر بغیر معلومات کے بےبنیاد موقف اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ووٹ بینک کا خیال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس مسئلے پر لیبر پارٹی یا اس کی قیادت کے ساتھ کسی طرح سےبات کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔

قابل ذکر ہے کہ لیبرپارٹی کے سالانہ اجلاس میں جموں وکشمیر سے متعلق ایک تجویز پاس کرکے کہا گیا ہے کہ اس مسئلے پر ثالث کی کوشش کی جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:45 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.