جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاون ہال پانپور میں لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے غرض سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں مختلف محکموں نے مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات درج کیے۔ پروگرام کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے متعلقہ علاقے کے شکایات درج کرائی تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
اس دوران سرکاری افسر نے بتایا کہ بلاک دیوس ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے سے لوگوں کے مساٸل و مطالبات افسروں تک پہنچتے ہیں اور لوگوں کے ان مطالبات کا سدباب کیا جاتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری افسر نے کہا ان پروگراموں کے ذریعے سے لوگوں اور افسروں کے بیچ میں تال میل بن جاتا ہے اور تعمیر و ترقی کو انجام دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔