فاروق عبداللہ کی رہائی کی خوشی میں رشیدہ بیگم نے غریبوں میں کمبل تقسیم کیے۔ رشیدہ بیگم نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی پر پورے جموں و کشمیر میں خوشی کی لہر ہے جس کے باعث آج ہم نے فاروق عبداللہ کی رہائی کی خوشی میں ان غریبوں میں گرم کمبل تقسیم کی۔
وہیں رشیدہ بیگم نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے تاکہ جمہوری اداروں کو مستحکم کیا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تقریبا سات ماہ کے بعد عائد پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کو ہٹا دیا اور انہیں نظربندی سے بھی رہا کر دیا تھا۔