ETV Bharat / state

Black Bear captured in Tral چڑی بگ ترال میں اودھم مچانے والے ریچھ کو محکمہ جنگلات نے قابو کیا

ضلع پلوامہ کے ترال کے چڑی بگ میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد علاقے میں اودھم مچانے والے ایک ریچھ کو پکڑ لیا۔ ریچھ کے پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی۔

ترال میں محکمہ جنگلات نے ریچھ کو قابو میں کیا

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 6:52 PM IST

ترال میں محکمہ جنگلات نے ریچھ کو قابو میں کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے چڑی بگ میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریچھ کو ٹرانکولائز کرکے قابو میں کیا۔ ریچھ کے پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق ریچھ کی موجودگی کے حوالے سے مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمے کو چند روز قبل مطلع کیا تھا جس کے بعد محکمے نے وہاں ایک کیج نصب کیا۔ آج رات کے دوران ریچھ پنجرے میں پھنس گیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

انھوں نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا مقامی سرپنچ پوپندر سنگھ نے بتایا کہ ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں لوگ محصور ہو کر رہ گیے تھے۔ وہ اپنے باغات میں جانے سے کترا رہے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کیا اور آج رات کے بارہ بجے ریچھ پکڑا گیا۔ اس کے بعد گاؤں کے مکینوں نے راحت کی سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں:Barn Owl in Budgam محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام سے بارن اُلو کو ریسکیو کیا

انھوں نے حکام سے ریچھ کو دور کسی محفوظ مقام پر چھوڑنے کی گزارش کی۔ گاؤں میں کام کر رہے غیر ریاستی مزدوروں کا کہنا تھا کہ ان کو باغات میں کام کرنے کے لیے بولا جاتا تو وہ جانے سے گھبرا جاتے لیکن اب ان کا ڈر دور ہوگیا ہے۔ گاؤں کے بچے ریچھ کی موجودگی کے بعد تو سہم کر رہ گئے تھے تاہم اب ریچھ کو قابو کرنے کے بعد بچے خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.