ETV Bharat / state

بی جے پی کی مقبولیت سے 'گپکار گینگ' مایوس: شاہنواز حسین - BJP's popularity has frustrated 'Gupkar Gang

جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سینئر رہنما شاہنواز حسین نے آج دعویٰ کیا کہ وادی میں ان کی پارٹی کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کی وجہ سے 'گپکار گینگ' مایوسی کا شکار ہے۔

BJP's popularity has frustrated 'Gupkar Gang': Hussain
بی جے پی کی مقبولیت سے گپکر گینگ مایوس: شاہنواز حسین
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 9:44 PM IST

سرینگر میں بی جے پی دفتر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ ’کشمیری عوام نے بی جے پی کو قبول کرلیا ہے اور اب وہ ترقی کےلیے پرعزم ہیں‘۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ’جموں و کشمیر کے عوام ایک بار پھر گپکار گینگ کے جال میں نہیں پھنسیں گے جبکہ اس گروہ نے 70 سالوں سے لوگوں کا استحصال کیا ہے‘۔

ڈی ڈی سی انتخابات پر بات کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ ’زمینی صورتحال دیکھ کر انہیں (گپکار گینگ) کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں انتخابات میں لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی ہمیشنہ بدعنوانی کے خلاف رہی ہے اور اسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی وادی کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.