اس میٹنگ کی صدارت کولگام بی جے پی کے ضلعی صدر غلام نبی ڈار نے کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غلام نبی ڈار نے کہا کہ 'میٹنگ کے دوران پارٹی کارکنان سے حلقہ انتخاب ہوم شالی بوگ کی تعمیر و ترقی اور علاقہ میں درپیش نسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ان مسائل کو پارٹی کی اعلیٰ کمان کی نوٹس میں لایا جائے۔'
غلام نبی ڈار نے مزید کہا کہ 'اگر چہ پنچایتی انتخاب کو ملتوی کیا گیا ہے تاہم آنے والے وقت میں متوقع پنچایتی الیکشن کی تیاری کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی گئی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کی جانب راغب کیا جائے۔'
اس میٹنگ میں بی جے پی کے کئی کارکنان نے شرکت کی۔