ETV Bharat / state

گوجر طبقے کے مسائل حل کرنے کا پھر وعدہ

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Mar 11, 2020, 11:46 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول اور سینیئر رہنما عبدالغنی کولی نے گوجر طبقے سے وابستہ لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔

گوجر طبقے کے مسائل حل کرنے کا پھر وعدہ
گوجر طبقے کے مسائل حل کرنے کا پھر وعدہ

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی ونگ کے سکریٹری اشوک کول اور سینیئر رہنما عبدالغنی کولی نے گوجر طبقے سے وابستہ کئی افراد سے تبادلہ خیال کیا۔

گوجر طبقے کے مسائل حل کرنے کا پھر وعدہ

گوجر طبقے سے وابستہ افراد نے مذکورہ رہنماؤں سے کئی مطالبات پورا کرنے کی اپیل کی۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ حکومتوں نے گوجر طبقے کے لوگوں کو نظر انداز کر کے کئی وعدے کرکے صرف اپنا ووٹ بینک حاصل کیا جبکہ اب وقت آگیا ہے کہ مرکز میں بی جے پی حکومت نے ان کی ترقی اور دیگر شعبوں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے جو اب جلدی پورا کیا جائے گا۔'

اس موقعے پر عبدالغنی کولی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے پارٹی کے حکم کے مطابق کئی دور دراز علاقوں یعنی گوجر علاقوں کا دورہ کیا جس میں مذکورہ طبقہ مشکلات کی زندگی گذرانے پر مجبور ہے مگر بی جے پی نے ان لوگوں کو مختلف اسکیموں کے تحت بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔'

جموں و کشمیر گزشتہ دنوں شروع ہوئی سیاسی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو نئی سیاسی جماعت وجود میں آئی ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی بہبودی کے لئے کام کرینگے۔

ایک سوال کہ مخالف سیاسی جماعتیں ’’ اپنی پارٹی ‘‘ کو بی جے پی کی بی ٹیم سے تعبیر کرتے ہیں کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’ ایسا بلکل بھی نہیں ہے کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں ہاں! لیکن ہم ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ بی جے پی ایک بڑی پارٹی ہے اور اس کی کوئی بی ٹیم نہیں ہے

Last Updated : Mar 11, 2020, 11:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.