موصوف نے ترال بالا میں واتل آڈا کے نزدیک ان افراد سے ملاقات کی جن کے مکانات انہدامی مہم کی زد میں آنے کی توقع ہے۔
الطاف ٹھاکر نے پی ایچ ترال اور بلاک ڈیولپمنٹ آفس ڈاڈسرہ کا دورہ بھی کیا۔ٹاون ہال ترال میں پنچوں اور سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی موصوف سے ملاقات کی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترال کو 1947 سے نظر انداز کیا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس علاقے کی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا جائے۔