مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما کویندر گپتا نے آج دورہ کیا اور انتخابات کے بارے میں کارکنوں سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کا جائزہ لیا۔
اسی دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روشنی سکیم میں سابق رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا کا نام سامنے آیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر ان کا نام سامنے آیا ہے تو جانچ کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسی ضمن میں محبوبہ مفتی کو نظر بند کرنے کے سوال کا جواب دیتے یوئے انہوں نے کہا کہ انھیں نظر بند نہیں کیا گیا تھا بلکہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر انہیں گھر میں روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، بلکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں گھر میں ہی روکا گیا تھا۔