ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات پر بی جے پی کا رد عمل

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہونے ہیں،اس ضمن میں آج پہلا مرحلہ ختم ہوا۔

bjp-reaction-on-ddc-elections
ڈی ڈی سی انتخابات پر بی جے پی کا رد عمل
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 9:53 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی انتخابات پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عوام نے ان انتخابات میں ووٹ ڈال کر یہ واضح کر دیا ہے کہ ان کو ابھی بھی جمہوریت پر اعتماد ہے۔

بی جے پی کے ترجمان منظور بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گپکار گینگ والے دعوی کررہے تھے کہ دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی کے بعد یہاں کی عوام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

ڈی ڈی سی انتخابات پر بی جے پی کا رد عمل

آج جس طریقے سے انتخابات ہوئے وہ ان جماعتوں کے لئے تماچہ ہے۔ جس طریقے سے عوام نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اس سے ثابت ہوتا ہے ان کا جمہوریت پر اعتماد برابر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج کچھ بھی ہو عوام کا انتخابات میں شرکت کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی انتخابات: اگزٹ پولز پر پابندی

انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ترقی کے لیے ووٹ مانگا ہے، امید ہے لوگوں نے ہمارے حق میں ووٹ ڈالے ہوں گے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام رہنما جیل جانے والے ہیں۔

انہوں نے جو خاندانی راج اور بدعنوانی کا مظاہرہ کیا ہے اپنے دور اقتدار میں اس کا خمیازہ تو بھگتنا ہی پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روشنی اسکیم کے تحت وادی کی عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.