پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بی جے پی کے میڈیا، سوشل میڈیا اور آئی ٹی سے وابستہ افراد اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کارکنان کو میڈیا، سوشل میڈیا اور آئی ٹی کا استعمال کرنا سکھایا گیا اور پارٹی کے ان پلیٹ فارم کے ذریعے عوام تک پہنچانے کی بات کی گئی۔ اور کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ آنے والے انتخابات کے لئے لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس کا استعمال کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل جی انتظامیہ منتخب سرکار کا متبادل نہیں، سابق اسمبلی ارکان
اس موقع پر ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اور جہاں بھی عوام کی جانب سے مسائل اجاگر کئے جاتے ہے ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہے تاکہ عوام کو راحت ملے۔ضلع صدر نے مزید کہا کہ ہم انتحابات کے لئے تیار ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ وہ جموں وکشمیر میں انتحابات کا اعلان کرے۔