راجیہ سبھا ممبر اور بھارتہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان ظفر السلام ان دنوں جموں و کشمیر میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے کشمیر کے دورے پر ہیں وہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے حوالے سے کشمیر آئے ہیں۔
آج وہ شمالی کشمیر کے سمبل سوناواری میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک ہوئے اور انہیں انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی تاکید کی۔
ظفر السلام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھارتہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں دھیرے دھیرے معروف ہوتی جارہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے چپے چپے پہ بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گپکار اعلامیہ میں شامل سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف کشمیریوں کو گمراہی کی اور لینے ہے کیونکہ وہ عرصے دراز سے یہاں پہ راج کرتے رہے لیکن کشمیر اسی پسماندگی کا شکار ہے کشمیر کی ترقی میں جو سب سے بڑی رکاوٹیں تھی اس کی ذمہ دار یہی سیاسی رہنما ہیں جو آج گپکار کے نام پہ اکٹھے ہوئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے متنازعہ بیانات کے حوالے سے انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ممکن ہے کسی شخص کی جانب سے کوئی ایسا بیان جاری ہوا ہو تاہم اس کے ساتھ بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقصد سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور سب کی ترقی کرنی ہے اس میں مذہب و ملت کا امتیاز کوئی معنی نہیں رکھتا ۔