اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بی جے پی کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر بھارت جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و ضلع صدر اننت ناگ کا سیعد وجاہت کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہمیشہ الیکشن کے حق میں ہے اور جب الیکشن کمیشن کے اشارے کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی جہموریت پسند پارٹی ہے۔ جہموریت پر بھروسہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی 400 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ بی جے پی کو ٹکر دینے والی کوئی پارٹی نہیں ہے۔ بی جے پی کے خلاف جو پارٹیاں ہیں ان کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے۔
وجاہت نے راجوری تصادم میں شہید ہوئے فوج اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فوج قاتلوں کا پتا لگانے میں جلد کامیاب ہوگی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ملک دشمن عناصر کا خاتمہ چاہتی ہے، چاہیے دشمن اپنا ہو یا پڑوسی ملک کا۔ فورسز ان کا خاتمہ کرنے میں جلد کامیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا
اننت ناگ کے کھنہ بل میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے جانب سے ایک استقبالیہ کنونشن منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر جن میں سہ پباری رفیق وانی، سینئر لیڈر صدیق ، ویر صراف، عابد نگڑو، پنکا ملک و دیگر لیڈران کے علاوہ سیکنڈوں پارٹی کارکنان نے نو منتخب پارٹی صدر ضلع اننت ناگ ایڈوکیٹ سعید وجاہت کا والہانہ استقبال کیا۔